Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین کا لاہور میں مستقل قیام کا فیصلہ

by دسمبر 8, 2016 ہیڈ لائن
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین کا لاہور میں مستقل قیام کا فیصلہ
Print Friendly, PDF & Email

قلم کار۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں سکونت اختیار کرنے اور اسی شہر سے سیاست کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران  اعلان کیا کہ وہ آئندہ ماہ جنوری سے لاہور میں رہائشی رکھیں گے اور یہاں سے سیاست کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کے بقول جب بھٹو اور لاہور اکٹھے ہوں گے تو زبردست سیاست ہوگی۔

بلاول بھٹو زرداری ان دنوں صوبائی دارالحکومت لاہور میں ہیں جہاں وہ اپنی جماعت پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کے نانا اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 49 برس پہلے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔

لاہور پیپلز پارٹی کا سیاسی اور انتخابی قلعہ رہا تاہم سنہ 1990 کے انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی کی اس شہر پر گرفت کمروز سے کمروز ہوتی گئی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب پیپلز پارٹی کے قائدین میں سے کسی نے لاہور میں قیام اور اسی شہر سے سیاست سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو اور ان کی بیٹی بینظر بھٹو نے صوبائی دارالحکومت لاہور سے انتخاب لڑا اور یہاں سے کامیابی حاصل کی۔

Views All Time
Views All Time
285
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   زیادہ بحث مردوں کیلئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے: تحقیق
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: