پی آئی اے کا طیارہ پی کے 116 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ

Print Friendly, PDF & Email

(نمائندہ قلم کار) چترال سے اسلام آباد جانے والا پی آئی اے کا مسافر طیارہ پی کے 116 گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ جس میں 47 مسافر سوار تھے اب سے کچھ دیر پہلے ہی ریڈار سے لاپتہ ہوا تھا۔  ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مسافر طیارہ پہاڑی سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پی آئی اے کے طیارے کو پہاڑ سے ٹکرانے کے بعد گرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد آگ کے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔ طیارہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا ہے، اطلاعات  کے مطابق پہاڑی علاقے میں طیارہ گرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

Views All Time
Views All Time
231
Views Today
Views Today
2
یہ بھی پڑھئے:   خوف و ہراس کی فضاء-ڈاکٹر تصور حسین مرزا

Leave a Reply