واہ کینٹ میں سید رضا جعفری دہشت گردی کا شکار

Print Friendly, PDF & Email

پیپلز پارٹی شیخوپورہ کے مرحوم رہنما سید حسن جعفری کے واہ کینٹ میں مقیم چھوٹے بھائی اور ہمارے عزیز دوست سید رضا جعفری کو آج شام ساڑھے چھ بجے کے قریب واہ کینٹ میں تکفیری دہشت گردوں نے اس وقت شہید کردیا جب وہ امام بارگاہ قصر شبیرؑ میں منعقدہ سالانہ مجلس عزا اور جلوس عزاداری کے اختتام پذیر ہونے کے بعد امام بارگاہ سے اپنے گھر جارہے تھے ۔ مقامی پولیس شیعہ ٹارگٹ کلنگ کے اس واضع کیس کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ شہید رضا جعفری امام بارگاہ قصر شبیرؑ واہ کینٹ کی انتظامیہ کے رکن تھے ، چند سال قبل ان کے بہنوئی کو بھی اسی مقام پر لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں نے شہید کردیا تھا ۔ اللہ تعالیٰ ان کے خاندان کو صبرجمیل عطا فرمائے آمین

یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی میں خواتین کی مجلس عزا کے موقع پر بھی کالعدم تنظیم کے دہشگردوں نے فائرنگ کر کے پانچ افراد کو شہید کر دیا تھا۔ حکومت شیعہ کلنگ کی اس لہر پر قابو پانے میں مکمل بے بس نظر آ رہی ہے۔

(حیدر جاوید سید)

Views All Time
Views All Time
2141
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   یمن : سعودی اتحاد کا جیل کمپلکس پر حملہ، متعدد ہلاکتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: