جو شاخ نازک پہ آشیانہ بنے گا ناپائدار ہو گا

Print Friendly, PDF & Email

shad mardanviاسلام ایک آفاقی دین ہے.
ایک ایسا مضبوط اور مستند قوانین، معاشی، عائلی اور سماجی نظام رکھنے والا مکمل مجموعہ قوانین جو اب تک انسانوں کی رہنمائی کے لیے اتارے گئے مجموعہ قوانین حیات میں سب سے زیادہ جامع اور ہمہ پہلو ہے.
اسلام دنیا کا واحد ایسا مذہب ہے جو کسی مخصوص زمانے، کسی مخصوص قوم یا کسی مخصوص مکان کیلئے نہیں بلکہ تمام انسانوں، آتے زمانوں اور کرہ ارض کے چپے چپے کیلئے اتارا گیا ہے. اس لئے اس کے عبادات، معاملات اور سماجی زندگی کے احکام بھی ایسے لچک دار رکھے گئے کہ ہر طرح کے ماحول اور بودوباش میں بآسانی اس کو اختیار کیا جاسکتا ہے.
ہر نیا نظریہ اپنے ثبوت کیلئے دلیل کا محتاج ہوا کرتا ہے. مذاہب کے حق میں یہ دلائل زمانے کے فکری رجحان کے آئینے میں معجزات کہلاتے ہیں. مخصوص مدتی مذاہب میں خرق عادت امور کو بنیادی دلائل کا مقام دیا گیا.
عصائے موسی، منطق الطیر اور لوہے کا موم ہونا اسی قبیل سے ہیں.
لیکن ایک آفاقی اور ابدی مذہب کو دلیل کی سب سے اعلی شکل درکار تھی. آج ہم سب یہ بات جان چکے ہیں کہ کسی بھی چیز کے ثبوت کیلئے سب سے عمدہ پیرایہ سائنسی انداز سے ثابت کرنا ہے. قرآن اسی انداز سے "الم یروا” کے الفاظ بار بار لاکر کائناتی حقائق کی طرف توجہ مبذول کرواتا ہے. کوئی جزئی واقعہ اسلام کا ثمرہ ضرور ہوسکتا ہے لیکن اسلام کی حقانیت کی دلیل نہیں.
مناظرے میں فرقہ کا "احقاق” ہوتا ہے، اسلام کا نہیں.
مباحثے میں نظریہ کی حقانیت سامنے آتی ہے، اسلام کی نہیں.
میدان جنگ میں ریاست فتح یاب ہوتی ہے. اور فرد زمام اقتدار سنبھالتا ہے، اسلام نہیں.
خدارا پھلوں، پودوں اور جانوروں پر مقدس اسماء اور اماکن کی شبیہوں سے ایک آفاقی مذہب کی حقانیت ثابت کرنے کی کوشش نہ کریں.
خدا گاؤں کا چوھدری نہیں کہ ایسی چھچھوری حرکتوں سے اپنا آپ یا اپنا قانون منواتا پھرے.
ایسی شبیہیں تو یہودیت اور عیسائیت ایک طرف شیطان پرستی میں بھی دسیوں مل جاتی ہیں.

Views All Time
Views All Time
455
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   صادقِ آلِ محمدؑ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: