Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

زندگی-نادیہ عنبر لودھی

by اکتوبر 25, 2017 حاشیے, صفحہ اول
زندگی-نادیہ عنبر لودھی
Print Friendly, PDF & Email

یہ زندگی جس کا آج ہم حصہ ہیں عنقریب اس کی ڈور ہمارے ہا تھوں سے چھوٹنے والی ہے ۔ زندگی جو بے بندگی ہو ۔شرمندگی بن جایا کرتی ہے ۔دائرہ اسلام میں داخل ہو نے والے ہر مسلمان کا پہلا فرض نماز ہے ۔
موذن دن میں پانچ دفعہ اللہ کے گھر کی طرف بلاتا ہے اور ہم میں سے اکثریت سنی ان سنی کر دیتی ہے ۔جو قدم اٹھاتے ہیں ان میں سے خشوع وخضوع اور نماز کا فیض بھی ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا ۔ ایسا کیوں ہے ؟
ہماری عبادات ہمیں وہ نور کیوں نہیں دے پاتی ۔جو ملنا چاہئیے۔
نماز بے حیائی اور بری باتوں سے روکتی ہے تو پھر ہم رک کیوں نہیں پا تے ۔کیونکہ کمی ہماری نماز میں ہے ۔کہیں حرام کا لقمہ پیٹ میں ہے تو کہیں دھیان دنیا میں ۔کہیں نظر بے حیا ہے تو کہیں حقوق العباد سے غفلت ہے ۔ میر ا مال میرا نہیں مرے رب کا دیا ہے ۔اسکے بندوں کا اس میں حق ہے مگر میں تو اسے اپنا مال سمجھتا ہوں ۔اس کو اپنے اوپر خرچ کر تا ہوں ۔کسی کی ضرورت سے مری برانڈنگ زیادہ اہم ہے ۔جس ملک میں لوگ بھوک سے مجبور ہو کے خو دکشی کریں ۔ لڑکیاں پیٹ کی آگ بجھا نے کے لیے عزتیں نیلام کریں ۔وہاں میں ہزاروں روپے ایک وقت کی ہو ٹلنگ پہ خرچ کرتا ہوں ۔اور پھر مجھے دعوی ہے کہ میں مسلمان ہوں ۔ اپنےرسول کا امتی ہوں -سب سے بہترین صدقہ بھوکے کو روٹی کھلانا ہے ۔
جہنم میں جب مجرموں سے پو چھا جاۓ گا کہ تمہیں کیا چیز جہنم میں لائی ؟تو وہ کہیں گے ،ہم نماز نہیں پڑھتے تھے۔ہم مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے۔ہم شغل کرتے تھے شغل کر نے والوں کے ساتھ ۔
اور ہم آخرت کو جھٹلاتے تھے۔ (سورہ مدثر )شغل کر نا یعنی وقت کا ضیاع ۔ بے کار کاموں میں رات دن کرنا ۔ایسا کام جس میں دین و دنیا کا کوئی فائدہ نہ ہو ۔اس میں لگے رہنا ۔ یہ سمجھنا زندگی میری ہے جو چاہے کروں ۔نہیں ۔یہ زندگی میرے پاس میرے رب کی امانت ہے ۔میں اپنی مرضی کا مالک نہیں ہوں ۔مجھے ہر قدم پہ اس کا حکم بجا لانا ہے ۔نہ تو میری مرضی ہے نہ میرا اختیار ۔
میں بندہ ہوں۔ بندگی میرا شعار ہو نا چاہئے۔یہ اس وقت ہو گا جب میری آخرت پر نظر ہو گی ۔آخرت پر یقین مجھے برے رستے سے روکے گا اور یہ ہی مری اخروی نجات کا باعث بنے گا ۔یہ زندگی اس زندگی کی کامیابی بن جاۓ گی اگر بندگی میری ذات کا حصہ بن گئی ۔

Views All Time
Views All Time
332
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   پانامہ لیکس ہے کیا اور اس میں کس کس کے نام ہیں
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: