منیر احمد قریشی منو بھائی انتقال کر گئے

Print Friendly, PDF & Email
ممتاز ترقی پسند صحافی، ادیب، کالم نگار، شاعر اور ڈرامہ نگار منیر احمد قریشی منو بھائی 84 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصہ سے گردوں اور دل کے عارضہ کے سبب ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
2007ء میں انہیں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ منو بھائی پیپلز پارٹی کے شہید قائد جناب ذوالفقار علی بھٹو اور پیپلز پارٹی کے رہنما جناب حنیف رامے کے ذاتی دوستوں میں سے تھے۔
منو بھائی 1933 میں وزیرآباد میں پیدا ہوئے تھے اور پچاس سال سے زائد عرصہ تک کالم نگاری سے منسلک رہے۔ سونا چاندی جیسے پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ سمیت انہوں نے متعدد ڈرامے بھی لکھے۔
 
Views All Time
Views All Time
486
Views Today
Views Today
2
یہ بھی پڑھئے:   کم پیسوں میں سفر کرنے کیلئے کریم کی بائیک سروس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: