میک اپ

Print Friendly, PDF & Email

tanveer ahmedمیک اپ انگلش لفظ ہے جس کا اردو میں ایک ہی اصطلاحی معنی ہے وہ ہے کہ عورت کو خوبصورت بنانا, یا خوبصورت عورت کو مزید خوبصورت بنانا.. ویسے تو میک اپ کئی قسم کے ہوتے ہیں ایک میک اپ وہ ہوتا ہے جو بیویاں شوہر کے لئے کرتی ہیں تا کہ شوہر انہیں پہچان سکیں اور جو بیویاں ریگولر میک اپ نہیں کرتی ان کے شوہر اکثر بھول کر انہیں ہی دوبارہ پرپوز کر کے دست و گریبان ہونے کا موقع مہیا کرتے ہیں ویسے کئی خوبصورت بیویاں میک اپ صرف اس لئے کرتی ہیں کہ کہیں شوہر پیسے جمع کر کے دوسری شادی کا ہی نہ سوچ لے اور ایک ہی شوہر کے عقد میں رہنے والی دو بیویاں میک اپ اس لئے کرتی ہیں کہ کہیں پیسے بچا کر دوسری کو ہی نہ دے دے.
میک اپ کی دوسری قسم خاص طور پر ایکٹریس کے لئے ہے یعنی کہ سپانسر میک اپ, اس قسم میں میک اپ کروانے کے پیسے ملتےہیں کیونکہ سپانسر کمپنیاں جانتی ہیں جتنے پیسے خرچ کرنے ہیں اس سے کئی گنا زیادہ کما لینے ہیں کیونکہ کاسمیٹکس کمپیوں کا ماننا ہے کہ جس طرح خربوزے کو دیکھ کر خربوزہ رنگ پکڑتا ہے اسی طرح عورت کو دیکھ کر عورت برانڈ پکڑتی ہے .. میک اپ کی اگلی قسم محبوباؤں کے لئے ہے یعنی کہ وہ لڑکیاں جو ایک دفعہ ہونٹ لگ جانے کے بعد بھی لپ اسٹک لگاتی ہیں (یہاں ہونٹ لگنا سے مراد بات کے دوران ہونٹ کا آپس میں ملنا ہے) ان لڑکیوں کا ماننا ہے کہ اگر وہ میک اپ نہ کریں تو اپنے آپ کو ایسے خالی محسوس کرتی ہیں جیسے تنخواہ بیوی کو دینے کے بعدشوہر بٹوے کو محسوس کرتا ہے. میرے ایک بزرگ دوست جلیل چشتی صاحب کا کہنا ہے کہ ایسی لڑکیوں سے دوستی کا مطلب اپنے معدے کو کاسمیٹکس کے زہر سے آلودہ کرنا ہوتا ہے . ایک خبر کے مطابق پاکستان کی خواتین نے سال 2015 میں بناؤ سنگھار پر 22 ارب خرچ کئے ہیں نیز ان میں شوقین لڑکوں کا بناؤ سنگھار شامل نہیں. رقم سن کر یوں لگتا ہے کہ جیسے پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات میک اپ سے کئے تھے یا گھریلو دہشت گردی کو ختم کرنے کا سد باب کیا ہے. ویسے اگر خواتین میک اپ کا استعمال نہ کریں تو ملک میں افراتفری کا عالم ہو.
میک اپ کی اگلی قسم ان خواتین کی ہے جو,رات کے وقت بھی میک اپ کرتی ہیں اور مردوں میں دل کے مرض کے بڑھتے ہوئے رحجان کی وجہ بھی یہی خواتین ہیں..
احتیاطی تدابیر.. صرف وہ مرد حضرات شیئر کریں جن کی فرینڈ لسٹ میں خواتین شامل نہیں ورنہ نقصان کا راقم الحروف زمہ دار نہ ہوگا..

Views All Time
Views All Time
1621
Views Today
Views Today
2
یہ بھی پڑھئے:   ابلیس سے ملاقات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: