Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

ایران میں دہشت گردی | میثم اینگوتی

by June 9, 2017 بلاگ
ایران میں دہشت گردی  | میثم اینگوتی

ایران میں عالمی سامراج اور علاقائی پٹھو عرب شیوخ اور تمام دہشت گرد قوتوں کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبتھاہے۔ کیوں چبھتاہے ؟ وجہ کیاہے ؟ ان سوالات کے جوابات کے لئے مختصر ساتاریخی پس منظرمحتاج بیان ہے۔
امام خمینی کے مبارک ہاتھوں انقلاب اسلامی کے رونما ہونے سے پہلے رضا شاہ پہلوی کے دور میں ایران نہ صرف عالمی سامراج کا چہیتاتھا بلکہ علاقے کے عرب بدووں کا بھی سرکاتاج تھا۔ رضا شاہ دوسروں سے زیادہ سامراجی عزائم کی تکمیل میں اپنی خدمات پیش کررہاتھا۔ مشرقی وسطیٰ میں مسلمانوں کے دل سے روح محمد کو ختم کرنے اور ان کے وسائل کو لوٹنے کے سامراجی عزائم کو جس شخصیت نے نہ صرف درک کیابلکہ ایران میں کامیاب انقلاب کے ذریعے بندباندھ دیا اس شخصیت کو خمینی کہتے ہیں۔
خمینی نے مشرقی وسطی کے عوام کو سامراجی عزائم اور علاقے کی کٹھ پتلی بادشاہتوں کی خیانت سے آگاہ کیا۔ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد ایران میں سامراجی قوتوں کے لئے مرگ برامریکہ اور مرگ بر اسرائیل کے نعرے کےسواکچھ نہ ملا۔ سامراج بہت مایوس ہوئے اور اس دن سے لے کر آج تک ایران کو غیر مستحکم کرنا ان تمام قوتوں کا مشترکہ مشن ہے۔ مجاہدین خلق کی پیدائش،صدام کے ذریعے مسلط شدہ جنگ اور وقتافوقتا مختلف بہانوں سے عائد کی جانے والی عالمی پابندیاں اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔
امام خمینی اور ان کے جانشین امام خامنہ ای نے ایرانی قوم کو استقامت، خودداری اور جوانمردی کی تعلیم دی اس طرح ایرانی قوم دنیا میں سرخرو ہوئی۔ پوری دنیا کی مخالفت اور دشمنی کے باوجود ایرانی قوم نے مختلف میدانوں میں قابل ذکر ترقی کی اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ ایران نے نہ صرف اپنی مشکلات پر قابو پایا بلکہ شاندار ترقی کی منزلیں بھی طے کی۔ اس لئے ایران کی اہمیت کو خطے تو کیا عالمی طور پر تسلیم کیاجارہاہے۔
ایران کی ترقی اورسربلندی سے مڈل ایسٹ کاتھانے دار اسرائیل خوف زدہ ہے اس لئے وہ امریکہ پر دباو ڈالتا ہے کہ ایران پر حملہ کریں۔ امریکہ براہ رادت حملہ کرنے کی غلطی نہیں کرسکتا۔ دوسری طرف ایران کاڈر عرب شیوخ کو ہے کہ کہیں خطے کے عوام ان کی خیانت اور آمریت کے خلاف قیام نہ کریں۔ اس لئے وہ عرب عوام کو ایران فوبیاکے ذریعے دھوکہ دیناچاہتے ہیں۔ حالیہ عرب اسلامی عسکری اتحاد زیر سرپرستی حضرت الشیخ ڈونلڈ ٹرمپ صرف اور صرف ایران کو ڈرانے کے لئے تھا ایران کا کچھ بگاڑ نہ سکے تو اپنی خفت مٹانے کے لئے بیچارے قطر کو آسان شکار سمجھ کر دھرلیاگیا۔
ایران میں حالیہ خودکش حملے بھی انہی مذموم عزائم کے حصول کے لئے کئےگئے ہیں۔ لیکن ایرانی قوم مزید مستحکم ہوگی۔ وہ اپنی داخلی اور خارجی سیکیورٹی کو ازسرنو ترتیب دیں گے۔ایرانی ایک منظم اور متحد قوم ہے وہ جنگ،بدامنی اور انتشار پر قابوپانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کے ہاں دہشت گردوں کے سہولت کار اور مددگار نہیں ہیں۔ دہشت گردی کے حوالے سے ایرانی ریاست کا بیانیہ واضح اور دوٹوک ہے۔ دہشت گردی کے سلسلے میں ایران کسی مصلحت کا بھی شکار نہیں ہے۔ وہ دہشت گردوں کوفورا نشان عبرت بناتے ہیں۔ انھیں اپنے ملک کی سلامتی عزیز ہوتی ہے۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی سے ایران خوف زدہ نہیں ہوگا بلکہ مزید چوکنا ہو کر ان کے بلوں میں گھس کر مارےگا۔

مرتبہ پڑھا گیا
270مرتبہ پڑھا گیا
مرتبہ آج پڑھا گیا
1مرتبہ آج پڑھا گیا
Previous
Next

One commentcomments

  1. Mahmood Ali

    بہت خوب میثم صاحب

Leave a Reply

%d bloggers like this: