Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

میڈم پلیز

میڈم پلیز
Print Friendly, PDF & Email

Zarina Ashrafاگر آپ خاتون ہیں اور اللہ کے کرم سے قبول صورت بھی تو بے فکر ہو کے اپنے رکے ہوئے کام کے لیے سٹیٹ لائف کے آفس تشریف لے جائیے استقبال گیٹ کیپر کرے گا اور سامنے کھڑے بندے کے پاس بھیجے گا وہ بند ہ کام کی نوعیت پوچھے گا اور اپنے سارے کام چھوڑ کے کہے گا میڈم پلیز آیئے آپ کا کام کروا دیتا ہوں.
کہانی ختم نہین ہوئی
راستے میں شوخی مارتا ہوا چار بندوں کو لازمی بتائے گا کہ وہ ایک خاتون کے ساتھ ہے. بتیسی اور کمینگی ایک ساتھ دیکھی جا سکتی ہے.
چلیں جی مینجر کے پاس پہنچ گئے تو وہ بیچارا بھی اپنی مصروفیت ترک کرکے پورے انہماک سے خاتون کا جائزہ لیا انکھوں میں ٹھنڈک محسوس کی اور کہا میڈم پلیز تشریف رکھیں. اور جو بندہ ساتھ تھا اسے بھگا دیا.کام سے پہلے چائے کی پیشکش اور وہ بھی سرکاری دفتر میں ارے واہ اتنا مسکراتا ہوا مینجر کہ آج ہی ساری مسکراہٹ بکھیر کے گھر جائے گا

پکچر ابھی باقی ہے .
میڈم ابھی کے ابھی آپ کا کام ہو جائے گا اور اپنے بال درست کرنا نہیں بھولے گا …ایک بھر پور کمینی نظر ڈالنے کے بعد بولے گا پلیز اپنا نمبر لکھوا دیں جیسے ہی آپ کے کاغذات مکمل ہوئے آپ کو اطلاع کر دی جائے گی. رکیے اور گبھرایئے نہیں کام بھی بہت جلد ہو جائے گا اور دوپہر تک اس عظیم مینجر کے چار فون بھی آچکے ہوں گے.
کون کہتا ہے کہ سرکاری اداروں میں لوگ ویلے بیٹھے رہتے ہیں کام نہیں کرتے .
ارے بس اگر آپ خاتون ہین تو میری طرح بے فکر ہو جائیں …شاباش

Views All Time
Views All Time
543
Views Today
Views Today
1
Previous
Next

One commentcomments

  1. بہت اچھا لکھا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: