Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

آسٹریلیا سے پاپاکے نام خط

by مئی 28, 2016 مزاح
آسٹریلیا سے پاپاکے نام خط
Print Friendly, PDF & Email

jerryمکان نمبر 65 ڈربی اسٹریٹ، فوکنر، میلبورن، وکٹوریہ، آسٹریلیا
پیارے پاپا،
اسلام وعلیکم،
میں خیریت سے ہوں،اُمید ہے آپ بھی خیریت سے ہونگے۔ پرسوں کالج جانا تھا، تقریباََ 8 بجے کلاس تھی، مصروفیات کے باعث رات دیر سے سویا تھا تو اگلی صبح کالج کے لئے دیر سے جاگا، جلد بازی میں ناشتہ کئے بغیر ہی نکلنا پڑا، ٹرین اسٹیشن پہنچا تو ٹرین بھی گزر چکی تھی، کڑکتی دھوپ میں تقریباََ 20 منٹ انتظار کرنا پڑا، اُس بیس منٹ میں گزرے ہوئے 20 سال یاد آگئے۔ وہ آپ کا آفس سے واپسی پہ کبھی گولا گنڈا کبھی امرتمر کا شربت لانا ،کبھی کیک رس کبھی جلیبی لانا۔ آپ نے میرے شوق پورے کرنے کے لئے کنچوں سے لے کر راڈ گیم کھلینے کے لئے ہمیشہ پیسے دیئے۔ پھر خیال آیا شوق تو صرف آپ کے پیسوں پہ ہی پورے ہوا کرتے تھے، اپنے پیسوں سے تو ضرورتیں پوری ہوجائیں کافی ہیں۔ پاپا، مجھے ابھی بھی یاد ہے جب میں کرکٹ کھیلنے جاتا تھا اور امی مجھے ڈانٹتی تھیں تو آپ مجھے ہمیشہ بچاتے تھے، آپ کو یاد ہے جب امی لال مسور کی دال بناتی تھی تو آپ مجھے چُپکے سے 15 روپے دے دیتے تھے اور کہتے تھے "جا، جا کے چُپ چاپ بریانی کھا کے آجا”۔ میرے اسکول میں پوزیشن لانے پہ آپ کا وہ فخریہ انداز میں "یہ میرا جوان” کہنا مجھے ابھی تک یاد ہے۔ آپ نے جتنا میرے لئے کیا وہ ناقابلِ بیان ہے، پیارے پاپا، کچھ راز جو میں نے آپ سے ہمیشہ چُھپائے، آج آپ کو بتانا چاہتا ہوں۔ پاپا, آپ کو یاد ہے ایک بار آپ نے مجھے رات 2 بجے کال پہ بات کرتے ہوئے پکڑا تھا اور میں نے کہا تھا ریحان سے بات کررہا ہوں، سوری پاپا میں اُس دن ریحان نہیں ریحانہ سے بات کررہا تھا۔ آپ کو یاد ہے آپ مجھے جب بھی سودے کے پیسے دیتے تھے میں آپ کو پورے پیسوں کا حساب دے دیتا تھا، سوری پاپا، میں پیسوں میں ڈنڈی مارتا تھا، مزے کی بات میں اُن پیسوں کا فریال اور فائزہ کو ایزی لوڈ کراتا تھا، بڑی شرمندگی سے اپنا جملہ مکمل کر رہا ہوں وہ فریال اور فائزہ کچھ عرصے بعد قسیم اور علی رضا نکلے۔
خیر، پچھلے ماہ امی اور کاظم بھائی کو خیریت کا خط لکھا تھا اور مکان کے کرائے کا زکر کیا تھا لیکن شاید آپ تک اطلاع نہیں پہنچی اس لئے بذاتِ خود آپ سے اس کا تزکرہ کررہا ہوں۔ مجھے مکان کا کرایہ اور ایک عدد نئی چپل خریدنے کے لئے کچھ پیسے درکار ہیں۔ برائے کرم مجھے ایک معقول رقم عنایت کردیں، ممنون رہوں گا۔ پھپو جان کے ہاں جانا ہو تو کہئیے گا میں انہیں بڑا یاد کرتا ہوں۔
خط کے جواب اور پیسوں کا بے صبری سے منتظر رہوں گا۔
شکریہ
فقط
آپ کا لاڈلہ
جری

Views All Time
Views All Time
337
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   حمزہ شہباز بنام دادا جی مرحوم - حیدر جاوید سید
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: