Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر!

جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر!
Print Friendly, PDF & Email

Riffat Sabzwariحضرت محمد مصطفی ً پہلی اسلامی فلاحی ریاست قیام عمل میں لائے،جسے آپ باقاعدہ پہلی اسلامی ریاست کہہ سکتے ہیں،اور جسے ایک رول ماڈل کے طور پر پیش بھی کیا جاتا ہے. جو امن کا گہوارہ تھا جہاں تمام شہریوں کو تمام بنیادی انسانی حقوق میسر تھے خاص طور پر اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا گیا
اسی ریاست میں آگے چل کر عدل و انصاف کے تقاضے یوں پورے ہوتے تھے کہ ایک یہودی بھی امام علی کرم اللہ وجہہ کے خلاف عدالت جا کر بے خوفی سے حق دعویٰ دائر کر سکتا تھا.
خیر ان تمام باتوں سے آپ واقف تو ہونگے ہی مگر آپ کو متوجہ کرنے کا مقصد یہ تھا کہ آج ہم جس ریاست میں رہتے ہیں یہاں بھی ہم ریاستِ مدینہ کو ہی رول ماڈل سمجھا جاتا ہے لیکن حقائق کچھ تلخ اور تکلیف دہ ہیں.
عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی رپورٹس کے مطابق پاکستان میں اقلیتیں انتہائی غیر محفوظ ہیں، اور گاہے گاہے ایسے دل سوز واقعات مین اسٹریم میڈیا کی زینت بنتے ہیں کہ پڑھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے
مجھے جس واقعے نے قلم کو جُنبش دینے پر تحریک دی وہ بھی ایک ایسا ہی واقعہ ہے جو اقلیتوں کے ساتھ پیش آیا مگر افسوس کی بات ہے پانامہ لیکس کی گھن گرج اور بریکنگ نیوز کے ٹِکرز کے درمیان کہیں کھو گیا.
منڈی بہاؤالدین کے قریب چک چوالیس میں ایک اور مسیحی نوجوان پر توہین کا الزام لگ چکا ہے اور اس گاؤں میں رہنے والے تقریباً چالیس سے پنتالیس مسیحی خاندانوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں ان پر زمین تنگ کر دی گئی ھے جبکہ ریاستی و قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ہیں.
اگر کسی نے قانون شکنی کی ہے تو یقینا اسے عدالت میں پیش کیا جانا چاہیے لیکن ایک پوری کمیونٹی کو زدوکوب کرنا نا مناسب اور غیر قانونی ہے.
معاشرے کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلا جائے، معاشرے کے بڑھتے ہوئے عدم برداشت کے کلچر کی حوصلہ شکنی کی جائے، ریاست کو قانون کی عملداری میں سنجیدہ ھونے چاھیے، علماء کو اپنا کردار ادا کرنا چاھیے،
تاکہ مزید کوئی شہباز بھٹی، کوئی خرم زکی, کوئی استاد سبط جعفر، کوئی بھی بے گناہ انسان شدت پسندی اور انتہا پسندی کی بھینٹ نا چڑھ جائے.
آخر میں شعر حقیقت میں ہماری سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے ہمارا منہ چِڑاتا ہے
جانے کب کون کسے مار دے کافر کہہ کر
شہر کا شہر مسلماں ہوا پھرتا ہے

Views All Time
Views All Time
543
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   رمضان لوٹ سیل | خدیجہ افضل مبشرہ
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: