قبیح اور مضر عادت سگریٹ نوشی

Print Friendly, PDF & Email

صاحب میں اخبار اس لیے پڑھ لیتا ہوں کہ کچھ معلومات حاصل ہوں کہ حالات حاضرہ پر اپنی نظر رکھ سکوں کہ آیا دنیا میں ہو کیا رہا ہے۔ آج کا اخبار پڑھ کر مجھے لگا کہ میری معلومات اپ ٹو ڈیٹ نہیں ہے۔ اب یہاں ڈیٹ سے مراد وہ نہیں جو آپ سمجھ رہے ہیں۔ میری نظر ایک کالم پر پڑی جس میں صاحب نے تمباکو نوشی، تمباکو خوری جیسی قبیح مضر اور نقصان دہ عادات کی جانب میری توجہ کو مرکوز کر دیا۔ میرے قیاس میں یہ بات نہیں تھی کہ میں اس پر کچھ لکھوں تو میں نے یہ تہیہ کیا کہ اس پر کچھ لکھنا چاہیے۔

ہمارے معاشرے میں پان سگريٹ کا استعمال اتنا عام ہوگیا ہے کہ اس کی لَت میں کم عمر نوجوان بھی مبتلا ہوگئے ہیں۔ لیکن اس عمل کو نقصان دہ ہونے پر معیوب نہیں سمجھا جاتا۔ پاکستان میں 65 تا 75 فیصد آبادی کسی کسی صورت میں تمباکو نوشی کر رہی ہے۔ کہتے ہیں پہلے آدمی سگريٹ پیتا ہے پھر سگريٹ آدمی کو پیتی ہے۔ جتنے لوگ تو سگريٹ کو پینے سے نہیں مرتے اتنے تو سگريٹ پر مرتے ہیں۔ شاید لوگوں کو سگريٹ پینا اس لیے پسند ہے کہ انگریزی میں اس کو smoking کہتے ہیں کیونکہ اس لفظ کے آخر میں کِنگ آتا ہے۔ اب اتنے پُر آشوب دور میں کوئی کِنگ نہیں بن سکتا، تو smoking کر کے ہی کِنگ ہی بن جائیں یہ سستا اور مفید طریقہ بھی ہے۔

ویسے ٹی وی پر سگريٹ کے اشتہارات کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ ہم سگريٹ پیے بغیر زندہ رہ ہی نہیں سکتے۔ یہ ایک طاقت کا سرچشمہ معلوم ہوتی ہو جیسے، ایک اشتہار میں ایک شخص مخصوص برانڈ کی سگريٹ پی کر شیر کے شکار کو نکلتا اور شیر کو مار کر لوٹتا ہے۔ اگر آپ جانتے ہوں تو ففٹی ففٹی پروگرام میں اس کی پیروڈی کی گئی کہ ایک دن وہ اسی طرح سگریٹ پی کر شیر کے شکار کو نکلتا ہے۔مگر جب واپس آتا ہے  تو وہ زخمی اور بدحال ہوتا ہے۔ ایک شخص پوچھتا ہے ”آج تم شیر کو کیوں نہیں مار پائے کیا وجہ تھی؟“ تو وہ بڑی اداسی سے کہتا ہے کہ ” آج شیر نے اسی برانڈ کا سگریٹ پی رکھا تھا جب ہی میرا یہ حال ہوا ہے۔“

یہ بھی پڑھئے:   ماں تو ایسی کیوں ہے؟ | فاطمہ عاطف

ویسے اگر آپ سگريٹ نہ بھی پیتے ہوں تو ہمارے شہر کا ٹریفک اس قدر دھواں چھوڑتا ہے کہ کم از کم آپ راستے میں سفر کرتے ہوئے دو یا  تین سگريٹ پی لیتے ہوں گے۔ بڑے شہروں میں تو ایک دن سانس لینے کا مطلب ہے کہ آپ نے سگريٹ کی تین سے چار ڈبیاں سُلگا لی ہوں۔ عنقریب دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی طرح دھواں چھوڑنے والے افراد کے خلاف بھی سڑکوں پر چالان کیا جائے گا۔ انگریزوں کے آنے سے پہلے اگر آپ دیکھیں تو آپ کو حُقہ نظر آئے گا۔ یہ آپ کے آباٶ اجداد کے پاس تو ضرور ہو گا۔ انگريز ہم پر سگريٹ ہی کے زور پر حکومت کر گئے۔ تمام افراد ایک حلقہ بنا کر بیٹھ جاتے تھے،پھر باری باری پیا کرتے تھے۔ جیسے سب ایک جسم کے اعضاء ہوں۔ پھر انگریزوں نے اسے علیحدہ کر کے سب کو تھما دی۔ اب یہ سگريٹ ہمیں پی رہی ہے۔

مجھے سگريٹ کا دھواں اس قدر برا لگتا ہے کہ اگر پاس بیٹھا کوئی شخص سگريٹ پی رہا ہو تو میں اسے کھری کھری سنا دوں۔ اب منہ کھولوں گا بھی تو بولنے کے لیے تو یہ دھواں ہی منہ کے اندر چلا جائے گا۔ سگريٹ ہے بھی کیا چیز ایک نَلی جس کے ایک سِرے پر شعلہ ہوتا ہے۔ دوسرے سِرے پر اس شعلے سے نکلنے والے دُھویں کو کھنچنے کے لیے روئی نما چیز لگی ہوتی ہے۔ سگريٹ کے دوسرے سِرے پر جو راکھ ہوتی ہے وہ پینے والے کی ہوتی ہے۔ ایش ٹرے وہ جگہ ہے جہاں اس راکھ کو وہاں ڈالتے ہیں۔ اگر ایش ٹرے نہ ہو تو سگريٹ پینے والے کے لیے پوری دنیا کو ہی وہ ایش ٹرے سمجھتے ہیں۔ پینے والے تو سگريٹ کو منہ میں رکھ کر یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ایش ٹرے میں رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:   عامر لیاقت ہمارے میڈیا کا گلو بٹ - اختر عباس

میری اس تحریر کا مقصد یہ ہے لوگوں یہ آگاہی فراہم کرنا کہ وہ اس قبیح عادت کو ترک کردیں۔ اس ملک کے ایک ایک شہری کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ یہ عادت کس طرح بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال پانچ اعشاريہ چار بلین افراد موت کی وجہ بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر تمباکو نوشی سے ہی ہوتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اس اعداد شمار کے بعد کئی ممالک نے اقدامات تو اٹھائیں ہیں۔ تاہم متعدد ممالک میں حالت جوں کی توں ہی ہے۔ لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ تمباکو نوشی کی صنعتوں کے خلاف فوری کاراوئی کرے اور اس جانب توجہ دی جائے کہ عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر ممکنہ پابندی اور اس سے لاحق ہونے والی بیماریوں کے خلاف پیشگی اقدامات کے لیے توجہ مرکوز کرنے کا اعادہ کرے۔

Views All Time
Views All Time
181
Views Today
Views Today
1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: