اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر نئی بستیوں کی تعمیر کی منظوری دیدی

Print Friendly, PDF & Email

یروشلم (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اتوار کے روز پہلی بار ٹیلی فونک گفتگو ہوئی۔ جس میں ایران کے جوہری معاہدے سمیت فلسطینی امن کے عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی صدر نے بنیامین نیتن یاہو کو آئندہ ماہ ملاقات کے لیے امریکہ آنے کی دعوت دی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر نئی یہودی بستی تعمیر کرنے کی متنازعہ منصوبے کی منظوری دی ہے جس کے تحت مغربی کنارے میں 5 سو سے زائد نئے گھر تعمیر کیے جائیں گے۔

ادھر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے دو ریاستی حل کے امکانات کو بہت زیادہ نقصان پہنچے گا۔

Views All Time
Views All Time
127
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply