اسلام آباد: مسجد و امام بارگاہ باب العلم پر حملہ، ایک نمازی شہید

Print Friendly, PDF & Email

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں واقع مسجد و امام بارگاہ باب العلم کے باہر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک نمازی شہید اور چار زخمی ہو گئے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار امام بار گاہ کے سامنے رکے اور باہر موجود پانی کے کولر سے پانی پینے کے بہانے کھڑے ہو گئے۔ نماز مغربین کے بعد نمازی نماز ادا کر کے باہر نکلنے لگے تو ان موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ شروع کردی۔

نائن ایم ایم پستول سے کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں انٹیلی جنس بیورو کے ملازم حب دار حسین شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ سید عین زیدی، ڈاکٹر عنایت خالد، ندیم بخاری اور سید رضی زیدی زخمی ہو گئے جنہیں قریبی پیمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو ئے۔

افسوس ناک واقعے کے بعد حسب معمول پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی مسجد و امام بارگاہ باب العلم فیض آباد انٹرچینج سے فقط ایک کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے جہاں حال ہی میں ختم ہوئے مذہبی جماعت کے دھرنے کے بعد سے رینجرز اہل کار بڑی تعداد میں تعینات ہیں۔

Views All Time
Views All Time
292
Views Today
Views Today
1

Leave a Reply