Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

کینیڈا میں بھارتی جھنڈے سے تیار ڈور میٹ بکنے لگے، بھارت کا شدید احتجاج

by جنوری 13, 2017 ہیڈ لائن
کینیڈا میں بھارتی جھنڈے سے تیار ڈور میٹ بکنے لگے، بھارت کا شدید احتجاج
Print Friendly, PDF & Email

ٹورنٹو: کینیڈا کی عالمی شہرت یافتہ آن لائن شاپنگ ویب سائٹ نے بھارتی جھنڈے سے تیار کردہ ڈور میٹ فروخت کے لئے پیش کر دیا ہے جس کے بعد ہزاروں لوگوں نے گھروں اور دفاتر میں داخل ہونے کے لئے دروازوں پربھارتی جھنڈا رکھ دیا ہے جس پر پائوں صاف کرنے کے بعد وہ اندر داخل ہو سکیں گے۔

میٹ کی فروخت کے لئے جاری کردہ اشتہار میں واضح طور پر لکھا گیا ہے کہ اس پر گیلے پائوں یا گندگی صاف کریں، اس کی قیمت 36کینیڈین ڈالرز رکھی گئی ہے۔

دریں اثناء بھارت حکومت نے بھارت جھنڈے کو صفائی کرنے والا میٹ بنانے پر سخت احتجاج کیا ہے، بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شاپنگ ویب سائٹ کے حکام کو خبردار کیا ہے کہ وہ فور ی طور پر اس میٹ کی فروخت بند کریں اور واضح الفاظ میں معذرت کریں ورنہ بھارت میں ان کے تمام دفاتر بند کر کے تمام حکام کے ویزے منسوخ کر دئیے جائیں گے جب کہ آئندہ اس ادارے کے کسی بھی شخص کو ویزہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

Posted on: urduwire.com

Views All Time
Views All Time
210
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   امریکہ کا ویت نام سے افغانستان تک سفر اور بھٹو
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: