Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

بھارتی فوجی کی بنگلور ایئر پورٹ پر خودکشی

by جنوری 18, 2017 ہیڈ لائن
بھارتی فوجی کی بنگلور ایئر پورٹ پر خودکشی
Print Friendly, PDF & Email

نگلور ۔ بھارتی فوجی نے بنگلور ایئر پورٹ پر خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی ہے۔ مرنے والے فوجی کی شناخت اور خود کشی کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔اہلکار کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے

اور واقعے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔
اہلکار بنگلور ایئر پورٹ پر موجود تھا کہ اس نے اچانک پستول نکالا اور خود کو گولی مار لی ۔ مرنے والے اہلکار کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے اور واقعے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ مرنے والے فوجی کی شناخت اور خود کشی کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ہے۔

یاد رہے چند روز قبل راجوڑی سیکٹر پر تعینات ایک بھارتی فوجی تیج بہادر نے ایک ویڈیو پیغام میں کھانے پینے اور افسران کی کرپشن کا پردہ چاک کیا تھا جس کے بعد بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی ۔ اس کے بعد یہ خبر بھی آئی کہ بھارتی فوجیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی اور آج خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

Views All Time
Views All Time
234
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   فیصلہ مؤخر کرنے کی نواز شریف، مریم نواز کی درخواست مسترد
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: