Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

بچوں کا ہوجکن لمفوما حصہ دوم

Print Friendly, PDF & Email

بچوں کا ہوجکن لمفوما (حصہ دوم)

ڈاکٹرعلی شاذف

ایسے ٹیسٹ جن کی مدد سے لمف کے نظام کا معائنہ کیا جاتا ہے، بچوں میں ہوجکن لمفوما کا پتہ لگانے اور اس کی تشخیص کے لیے استعمال ہوتے ہیں. طبّی معائنہ اور بیماری کی تاریخ:صحت کی عام علامات چیک کرنے کے لیے جسم کا معائنہ کیا جاتا ہے، جس میں دیکھا جاتا ہے کہ بیماری کی علامات جیسے گانٹھیں یا گلٹیاں اور کوئی  دوسری غیرمعمولی علامت تو موجود نہیں ہے. مریض کی بیماری کی مکمّل تاریخ اور گزشتہ بیماریوں اور علاج کے بارے میں دریافت کیا جاتا ہے.

سی ٹی اسکین (کیٹ اسکین): یہ ایک ایسا ٹیسٹ ہے جس میں جسم کے اندرونی حصّوں جیسے گردن، سینہ اور پیٹ کی مختلف زاویوں سے تفصیلی تصویر کشی کی جاتی ہے. ایک کمپیوٹر جو ایکس رے مشین کے ساتھ جڑا ہوتا ہے، یہ تصاویر بناتا ہے. ایک ڈائی (رنگ) کا رگ میں ادخال کیا جاتا ہے تاکہ جسم کے اندررونی اعضاء واضح طور پر نظر آ سکیں. اس ٹیسٹ کو کومپیوٹد ٹوموگرافی یا کومپیوٹڈ ایکسیل ٹوموگرافی بھی کہا جاتا ہے.

پیٹ اسکین (پوزیٹرون امیشن ٹوموگرافی اسکین):یہ ٹیسٹ جسم کے اندر سرطان کے خطرناک خلیوں کو تلاش  کرنے کے لیے کیا جاتا ہے. تابکاری اثر رکھنے والے گلوکوز (شکر) کو معمولی مقدار میں رگ میں داخل کیا جاتا ہے. پیٹ اسکینر جسم کے گرد گھومتا ہے اور ان جگہوں کی تصاویر اتارتا ہے جہاں گلوکوز استعمال ہو رہا ہوتا ہے. سرطان کے خطرناک خلیے زیادہ روشن ہو کر نظر آتے ہیں کیونکہ وہ عام خلیوں کی نسبت زیادہ پھرتیلے ہوتے ہیں اور زیادہ مقدار میں گلوکوز استعمال کرتے ہیں.

یہ بھی پڑھئے:   رائے کوٹ کے مینڈک !

سینے کا ایکس رے: یہ سینے میں موجود اعضاء اور ہڈیوں کو دیکھنے کے لیے کیا جاتا ہے. ایکس رے ایک طرح کی توانائی کی کرن ہوتی ہے جو جسم کے آر پار ہو کر ایک فلم پر جا اترتی ہے اور اس طرح جسم کے اندرونی اعضاء کی تصویر کھینچ لی جاتی ہے. لمف غدود کی بایوپسی: تمام کا تمام لمف غدود یا اس کا ایک حصّہ جسم سے نکالنے کو لمف غدود کی بایوپسی کہتے ہیں. لمف غدود تھوریکوسکوپی میڈیاسٹینوسکوپی، یا لیپروسکوپی کی مدد سے بھی نکالا جا سکتا ہے. مندرجہ ذیل میں سے کسی ایک طرح کی بایوپسی لی جا سکتی ہے.

ایکسیزنل بایوپسی: اس میں پورے کا پورا لمف غدود نکال لیا جاتا ہے. انسیزنل بایوپسی: اس میں لمف غدود کا ایک حصّہ نکال لیا جاتا ہے. کور بایوپسی: اس میں لمف غدود میں سے تھوڑا سا ٹشو ایک موٹی سوئی کی مدد سے نکالا جاتا ہے. فائن نیڈل اسپریشن بایوپسی (ایف این اے): اس میں لمف غدود میں سے تھوڑا سا ٹشو ایک پتلی سوئی کی مدد سے نکالا جاتا ہے.

ایک پتھالوجسٹ سرطان کے خلیے ڈھونڈنے کے لیے بایوپسی سے حاصل کیے ہوئے ٹشو کو خوردبین کی مدد سے دیکھتا ہے. کلاسیکی ہوجکن لمفوما میں ریڈسٹرن برگ خلیے بکثرت نظر آتے ہیں. ریڈ سٹرن برگ خلیے بڑے بڑے لمفوسائٹ (خون کے سفید خلیے) ہوتے ہیں جن میں ایک سے زیادہ نیوکلیس پاۓ جاتے ہیں. علی شاذف
ماہر امراض سرطان بچگان
شوکت خانم کینسر ہسپتال و مرکز تحقیق لاہور

یہ بھی پڑھئے:   امریکہ آخر کتنا بُرا ہے؟ - وسعت اللہ خان
Views All Time
Views All Time
332
Views Today
Views Today
2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: