Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

پہلی محبت، پہلی درسگاہ

by اپریل 21, 2018 بلاگ
پہلی محبت، پہلی درسگاہ
Print Friendly, PDF & Email

جیسے پہلی محبت نہیں بھولی جاتی ، جیسے ہم پہلی درسگاہ نہیں بھول پاتے ویسے ہی میں قلم کار کو نہیں بھول سکتی ۔ قلم کار بننے کا فیصلہ راتوں رات ہوا تھا ۔ دو سال ہونے کو ہیں لگتا ہے کل کی بات ہے ۔ قلم کار میرے لکھنے کے میدان میں پہلی درس گاہ کی اہمیت رکھتی ہے ۔ یہ صرف ایک اردو ویب سائٹ نہیں ایک اسکول ہے ۔یہاں سے لکھنا سیکھا ، موضوع پہ گرفت حاصل کیسے کی جاۓ ، سیکھا ۔ مختلف سوچ ہوتے ہوۓ بات سلیقے سے کیسے کی جاۓ ، سیکھا ۔ محترم سید جاوید حیدر صاحب نے جو پہلے دن سے دست شفقت رکھا آج تک کہیں بھی پھنس جاؤں تو پہلا خیال یہی آتا ہے کہ استاد محترم سے مدد حاصل کی جاۓ ۔

قمر عباس اعوان ، ام رباب صاحبہ ہوں یا فرح آپا ، ان سبھی سے بہت کچھ سیکھا ۔ یہاں تک ایک دن قلم کار سے رخصت لی لیکن ان کا پیار اور ساتھ ایک پل بھی کم نہیں ہوا ۔ آج بھی کچھ اچھا لکھنے پر پہلی شاباش انہی سے ملتی ہے ۔ جہاں تک بات ہے قلم کار کی اور اس پر چھپنے والی تحریروں کی تو اس بات میں کوئی دو راۓ نہیں کہ قلم کار کا اپنے آس پاس موجود دیگر ویب سائٹ سے کوئی مقابلہ نہیں ۔ قلم کار کی اپنی ایک الگ جگہ ہے ۔ اپنا ایک الگ motto ہے ۔ یہ موضوعات کے پیچھے بھاگنے والا ادارہ نہیں ۔ یہ بحث براۓ بحث کو ناپسند کرنے والا ادارہ ہے ۔ یہ ایک ہی موضوع کو کو رگڑتے رہنے کا قائل نہیں ۔

پہلے دن سے اس کی سوچ مختلف ہے ۔ ریٹنگ کی دوڑ میں قلم کار کبھی آگے نکالنے کے لئے بے تاب نظر نہیں آئی ۔ قلم کار کا مقصد نئے لکھنے والوں کو موقع فراہم کرنا تھا جو کہ بھرپور کیا گیا ۔ اس کا مقصد مطالعہ کے شوق کو عام کرنا تھا ، اس میں بھی یہ کافی حد تک کامیاب رہی ۔ قمر عباس اعوان نے شروع دن سے قلم کار کے کچھ مقاصد بنائے اور ان مقاصد کو پورا کرنے کے لئے محنت کی ۔ وہ جو آس پاس کہنے والے تھے کہ یہ ویب سائٹ عنقریب غائب ہو جاۓ گی انہیں وقت اور حالات کے پیش نظر خود غائب ہونا پڑا اور قلم کار یہیں ہے ، ہمارے لئے ، تاکہ ہم روز کچھ اچھا پڑھ سکیں ، کچھ سیکھ سکیں ۔

قلم کار کی دوسری سالگرہ کے موقع پر میں اس کی پوری ٹیم کو مبارک باد دیتی ہوں کہ وہ اس کے مستحق ہیں ۔ دن رات محنت کر کے انہوں نے قلم کار کا ایک خاص معیار بنایا ہے ۔ امید ہے کہ یہ معیار قائم رہے گا ۔
Happy Birthday Qalamkaar

Views All Time
Views All Time
153
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   بی بی تم بہت یاد آتی ہو
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: