قلم کارہم عصر ویب سائیٹس سے کسی طور کم نہیں

Print Friendly, PDF & Email

تقریباََ سوا سال پہلے ایک ادبی بیٹھک میں ایک مشترکہ دوست کے توسط سے قمر عباس سے ملاقات ہوئی، تو پتہ چلا کہ جناب ایک عدد بلاگ سائیٹ چلاتے ہیں ” قلم کار ” کے نام سے تو اسی شام کو سائیٹ کی تلاش شروع کی تو سب سے پہلے جو قلم کار سائیٹ کھلی وہ ایک فرنیچر کی سائیٹ تھی۔ میرا ایک کلاس فیلو مختلف برینڈز کی کاروں کی بلاگ سائیٹس کے لئے مضامین لکھتا ہے میں سمجھا کہ شاید اسی قسم کی کوئی سائیٹ ہے۔ اسی دوران قمر عباس اعوان کی دوستی کی درخواست بھی نظر آئی ۔ فورا ہاں کی اور دیوار کا نظارہ شروع کیا، جابجا مضامین کے لنکس تھے جو کہ سائیٹ پر لگ چکے تھے ان سے میرا رابطہ ” قلم کار ” کی ویب اور لکھاریوں کی ٹیم سے ہوا، ایک سال سے زائد عرصہ ہوا اس سائیٹ کا باقاعدہ قاری ہوں۔

اس تمام عرصہ میں جو سب سے اچھی چیز لگی وہ ہے پاکستان کے پسے ہوئے طبقے کی زبان بننا، جو کہ اپنے آپ میں ایک بہت بڑی نیکی ہے۔ لیکن اس کے علاوہ اس کی ایڈیٹوریل ٹیم جو کہ ایک کہنہ مشق صحافی جناب حیدر جاوید سید صاحب کی راہ نمائی میں اپنا ایک مقام بنا چکی ہے۔ آج قلم کار اپنی دوسری سالگرہ منانے جا رہی ہے، اس دوران کافی سائیٹس آئیں اور چلی گئیں اور کچھ اپنے اپنے مشن پر اب بھی کام کر رہی ہیں ان میں سے اگر پاکستان کے غریب، مظلوم اور پسے ہوئے طبقہ کی آواز کے طور پر دیکھا جائے تو اس میں کوئی مبالغہ آرائی نا ہو گی۔

یہ بھی پڑھئے:   جانے کب ہوں گے کم، ہزارہ برادری کے غم

قلم کار نے بطور بلاگ سائیٹ جہاں اپنے پڑھنے والوں کو ہر طرح کے حالات سے با خبر رکھنے کی کوشش کی وہیں پر چند ایسے واقعات تھے جن کا انہوں نے بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا اور ان میں سرفہرست پارا چنار میں شیعہ کمیونٹی پر ہونے والے مظالم ، قتل اور املاک کو نقصان کے ساتھ ساتھ ڈیرہ اسماعیل خان میں جاری سرائیکی بولنے والی شیعہ کمیونٹی کی ٹارگٹڈ نسل کشی کے خلاف آواز بلند کرنا تھا جو ان کے لئے ایک مسلکی ویب سائیٹ کی پہچان بن گیا، لیکن اگر ان چیزوں سے بالا تر ہو کر یا مسلک کی عینک اتار کر دیکھیں تو قلم کار حالات حاضرہ اور تعمیر معاشرہ کے حوالے سے اپنی ہم عصر ویب سائیٹس سے کسی طور کم نہیں۔

اگر پسندیدگی کے حوالے سے دیکھا جاے تو ” زندان کی چیخ ” سب سے پسندیدہ مضامین میں سے ایک ہے اور امید کرتا ہوں یہ سلسلہ جلد ہی کتابی شکل میں میرے ہاتھ میں ہوگا قلم کار پبلشرز کے پلیٹ فارم سے۔
آج قلم کار کی دوسری سالگرہ کے موقع میں قلم کار کی تمام ٹیم کے ساتھ ساتھ اس کے گروپس کے ایڈمنز، ماڈریٹرز، اور لکھاریوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جن کی محنت اور لگن سے قلم کار اپنی ہم عصر سائیٹ کے سامنے اپنی انفرادیت قائم کئے کھڑی ہے اور دعا ہے کہ یہ سائیٹ اسی طرح معاشرے میں روشنی کی کرنیں بکھیرنے کا کام کرتی رہے۔

یہ بھی پڑھئے:   قلم کار کے حصے کی شمع
Views All Time
Views All Time
172
Views Today
Views Today
2

Leave a Reply