Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

سنگت-فہمیدہ غوری

by مئی 9, 2017 بلاگ
سنگت-فہمیدہ غوری

آج بات کرتے ہیں سنگت کی دوستی کی ،خلوص کی وفا کی ،جسے الگ الگ ناموں سے پکارا جاتا ہے لیکن سب کا مطلب ایک ہی ہوتا ہے ،وہ ہے دوستی ۔دوستی کا رشتہ سب سے مضبوط ہوتا ہے ،سب سے زیادہ پر خلوص دوستی ہوتی ہے بچپن کی دوستی۔ اس سنگت میں نہ ہی غرض ہوتی ہے نہ کوئی مطلب ہر دوست ایسے رشتے میں بندھا ہوتا ہے کہ صبح سے شام ہو جاتی ہے پر ایک دوسرے سے ایک دوسرے کی باتوں سے ،کھیل سے کھلونوں سے دل کبھی نہیں بھرتا ۔ساتھ کھیلنا ساتھ گھومنا ۔آپ کو بھی تو اپنے بچپن کی یادیں نظروں کے سامنے آگئی ہوں سارے سنگی ساتھی یاد آرہے ہوں گے ۔بچپن کے کھیل اپنے اپنے علاقوں ،گلیوں ،بازاروں اور گاؤں میں رہنے والوں کو کھیت ،کھلیان سب یاد آیا ہوگا اب اس دوستی کا ایسا رشتہ تھا جس کے لئے اب بھی من میں ایک ہلکی سی خلش کہہ لیں یا درد کہ کاش وہ دن وہ بچپن لوٹ آئے اور ہم پھر سے ان دوستوں کے ساتھ ان گلیوں میں کبھی کوئی گیم کھیلیں .کبھی لڑائی کریں یا کبھی بس باتیں. دوستوں سے سچی جھوٹی کہانیاں اسکول کی باتیں کریں .مگروہ وقت پلٹ کر واپس نہیں آسکتا نہ وہ دوست دوبارہ مل سکتے ہیں
دوستی کے بارے میں سب سے بڑی بات رشتوں کا تعلق خون سے اور دوستی کا سنگت کا رشتہ ہوتا ہے. مخلص دوست دنیا کی بہت بڑی نعمت ہیں جو ہمارے دکھ درد کے ساتھی ہمارے رشتے دار ہوتے ہیں. جو ہماری خوشیوں ہمارے غموں میں ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتے ہیں برے وقت کے ساتھی ہوتے ہیں. تبھی کہتے ہیں سچے دوست کی پہچان برے وقت میں ہوتی ہے ۔دوستی نام ہی جذبہ ایثارو قربانی کا ہے ۔دوستی کی سنگت کی سب سے بڑی مثال ہمیں ہمارے دین نے دی ہے ۔دوستی کا سب سے پہلا سبق ہی ہمیں اسلام سکھاتا ہے ۔دوستی کی سنگت کی مثال تو ہمارے سامنے ہمارے پیارے نبیُ کے پیارے اصحاب کی ہے ۔کیا دوستی تھی کیا خلوص تھا کیا وفا تھی جو رہتی دنیا تک مثال بن گئی .کیا تھی وہ سنگت جس میں وفاداری تھی ۔جان نثاری تھی ۔ابو بکر صدیق کی وفا تھی حضرت عمرؓ کی شجاعت تھی۔حضرت عثمان کی جان و مال کی لٹا دینے کی راویت تھی۔حضرت علی کی جان نثاری تھی ۔کیا محفل تھی کیا سنگت تھی ۔جہاں ایک چاند ا س کے چاروں طرف ستاروں کا جھرمت تھا نور کی محفل ہے نوری کلام پاک ہے تو یہ راویت تو ہمارے پیارے دین نے ہمیں سکھائی ہے . دوستی کا وفاداری کا درس ہمارے پیارے نبی نے ہمیں سکھایا ہے ۔دوستی کا رشتہ جو آپ کے رشتے دار نہیں. مگر وہ پچپن کی دوستی .وہ برابر والی سیٹ ہمیشہ خالی رکھنا کہ دوست کا انتظار جو رہتا تھا ۔ اپنے لنچ شیئرکرنا ۔سب یاد ہے بس وقت گزر گیا ہے دوست بچھڑ جاتے ہیں لیکن یادیں کبھی نہیں بھولتیں یہ لمحہ ہر وقت ہماری یاد کے صحن و چمن میں خوشبو پھیلاتا رہتا ہے اور ہمارے متاع جان کو معطر رکھتا ہے۔ دوستی آج کل کے زمانے میں نا پید ہو چکی ہے.دوست تو بہت ہیں لیکن سنگت نہیں ہے ساتھی نہیں ہے ۔پاکستان کے مختلف علاقے اپنی ثقافت اور ایمانداری اور سنگت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے دوستی پر جان قربان کرنے کی روایت بھی موجود ہے ۔ہمارا ملک بہت خوبصورت بھی ہے اور خوش قسمت بھی جہاں اس کے سارے صوبوں میں ثقافت کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں سندھ دوستی ،محبت ،سنگت وفا اور مہمان نوازی میں ساری دنیا میں مشہور ہے ۔سندھی دوستی اور سنگت کے رنگ اس کے ثقافت میں ایسے رچے بسے ہیں جیسے مٹی اور خوشبو ،جیسے چاند اور چاندنی .اوطاق میں بیٹھ کر سارے دن کی باتیں، مہمان داری، دوستوں کی عزت افزائی کے لئے پہنائی جانے والی اجرک ٹوپی ۔اجرک میں بھرے رنگ اور اس کے بنانے میں استعمال ہونے والے دھاگے جیسے دوستی کی گرہ لگا کر بنتے ہیں. اس میں سندھ دھرتی کی تصویر ہے تو سندھ میں رہنے والوں کی محبت بھی شامل ہے ۔شاہ لطیف کی کافی کے ہر شعر میں صرف اور صرف دوستی ہے ،امن ہے بھائی چارگی ہے ۔سچل سرمت ،لال شاہ باز قلندر ،عنایت شاہ غرض ہر ایک کی تعلیمات میں صرف محبت ہی شامل ہے ۔سندھی ٹوپی کے چمکتے ہوئے شیشے دوستوں کو خوش آمدید کہتے ہیں. اور اپنی چمک سے دوستوں کے دل جیت لیتے ہیں
۔پنجاب کی دوستی مکھن ملائی اور لسی کے مزے والی ہے گنے کی مٹھاس ہے تو دودھ کی طرح خالص اور پر نور،. دوست اور دوستی کو جان دے عزیز رکھنے والے لوگ، کھیتوں کھلیانوں میں دوستی کے نغمے گونجتے ہیں پر دیس کو پکارتے ہیں بابا بلھے شاہ ۔بابا فرید کی زبان سے نکلے ہر لفظ میں دوستی کی مہک ہے ،دھرتی کی خوشبو ہے ۔پنجابی کی میٹھی باتوں میں اس دھرتی کے رہنے والوں کا خلوص ،بھائی چارہ اور محبت ہے ۔یہاں بھی رات کو مل بیٹھ کر سارا دن کی تھکان اتارتے کسان .محنت کش قصے کہانیاں گانے لوک گیت ہواؤں میں بکھرنے اپنی سنگت میں خوش باش رہتے ہیں۔ ہمارے بلوچی بھائی اور پختون بھی کسی سے کم نہیں، دوستی نبھانے اور دوستوں پر جان دینے کی روایت یہاں بھی ہے۔

Views All Time
Views All Time
244
Views Today
Views Today
1
Previous
Next

جواب دیجئے

%d bloggers like this: