Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

مہرے (حاشیے) | فرح رضوی

by May 18, 2017 حاشیے
مہرے (حاشیے) | فرح رضوی

یہ حقیقت روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ دور حاضر میں معاشرے کی تشکیل، تعمیر اور ترقی میں اسکے ذرائع ابلاغ اور انکا لائحۂ عمل اپنی اہمیت کے حوالے سے وہی مقام رکھتا ہے جو انسانی جسم میں ریڑھ کی ہڈی کو حاصل ہے یعنی بدن کے تمام تر افعال اور عملی سرگرمیوں کی انجام دہی کے لئے نہ صرف سکت و قوت مہیا کرنابلکہ ان امور کی بہترین اور بلا تامل کارکردگی کو ممکن بنا کر بدن انسانی کی باوقار سلامتی کی ضمانت قرار پانا.
ریڑھ کی ہڈی کی فعالیت کا دارومدار اس کے مہروں کی کارکردگی پر منحصر ہے. تمام تر مہرے نہ صرف درست حالت میں ہوں بلکہ انکا اپنے درست مقام پر موجود ہونا بهی ازحد ضروری ہے اورخدانخواستہ جو کہیں اسکے برعکس صورتحال درپیش ہو تو چلنا پهرنا تو درکنار ، شدت درد سے جان پر بن آتی ہے . کبهی کسی ایسے مریض کی حالت زار پر غور کیجئے گا کہ جس کی ریڑھ کی ہڈی کے ” مہرے “مات کها چکے ہوں.

مرتبہ پڑھا گیا
298مرتبہ پڑھا گیا
مرتبہ آج پڑھا گیا
1مرتبہ آج پڑھا گیا
Previous
Next

Leave a Reply

%d bloggers like this: