Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

فخرِ پاکستان فخر زمان نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

Print Friendly, PDF & Email

لاہور (قلم کار ویب مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ کھلاڑی فخر زمان اور امام الحق نے 304 رنز کی اوپننگ شراکت داری قائم کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ قائم کیا تو دوسری جانب فخرزمان ون ڈے کرکٹ میں ڈبل سینچری کرنے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم آج زمبابوے کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ کھیل رہی ہے جس میں فخر زمان نے بلے بازی کے انتہائی شاندار ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں جبکہ وہ ون ڈے کرکٹ میں 194 رنز کا سعید انور کاریکارڈ توڑتے ہوئے 200 رنز بنانے والے پاکستان کے واحد کھلاڑی بھی بن گئے ہیں ۔ انہوں نے میچ کے اختتام تک بنا اپنی وکٹ گنوائے 210 رنز بنائے

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے پہلے ڈبل سنچری بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے 2010 میں بنائی تھی۔ اب تک مجموعی طور پر ایک روزہ کرکٹ میں 7 ڈبل سنچریاں بنی ہیں جن میں سے پانچ بھارتی اور دو دیگر ملکوں کے کھلاڑی شامل ہیں۔ بھارتی کھلاڑی روہت شرما دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو ایک روزہ کرکٹ میں تین ڈبل سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔ سچن ٹنڈولکر کی جانب سے ڈبل سنچری کیے جانے سے قبل ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ پاکستان کے سابق اوپنر سعید انور کے پاس تھا جو انہوں نے 21 مارچ 1997 کو 194 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھئے:   جعفر رضا، پاکستان کا روشن چہرہ

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں فخر زمان نے بھارت کے خلاف فائنل میچ میں سینچری بنا کر بڑا ہدف دینے میں بڑا کردار ادا کیا اور پاکستان بھارت کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ۔

Views All Time
Views All Time
230
Views Today
Views Today
2

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: