ٹی وی چینلز کے بعد اب ملک بھر میں فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب بھی بند

Print Friendly, PDF & Email

قلم کار (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی پیمرا کو ہدایت پر تمام نیوز چینلز کو آف ائیر کر دیا گیا اور اس کے بعد براؤزر پر فیس بک، ٹوئٹر اور یوٹیوب پر رسائی بھی ختم کر دی گئی۔ اسلام آباد میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے کارکنوں کی جانب سے دئے گئے احتجاجی دھرنے پر آج صبح فورسز کا آپریشن شروع کیا گیا۔ جس کے باعث فیض آباد میں حالات سنگین ہو گئے۔ اس آپریشن کے شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور مختلف شہروں میں مظاہرے شروع کر دیے۔ اس کے بعد حکومت نے پیمرا کو ہدایت کی کہ تمام ٹی وی چینلز کو اف ائیر کر دیا جائے۔ عوام کی ایک بڑی تعداد فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب کی لائیو سروس کی وجہ سے حالات سے باخبر ہو رہی تھی۔ لیکن پھر فیس بک ، ٹوئٹر اور یوٹیوب کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

Views All Time
Views All Time
305
Views Today
Views Today
3
یہ بھی پڑھئے:   ٹرمپ کے بارے میں لوگوں کے دلچسب تبصرے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: