Oops! It appears that you have disabled your Javascript. In order for you to see this page as it is meant to appear, we ask that you please re-enable your Javascript!

دو گھر دو کہانیاں

Print Friendly, PDF & Email

سنو، چند روز بعد سونی کا سالگرہ ہے اچھا سا بڑا کیک لانا اور وہ بار بار ویڈیو گیم مانگ رہی ہے اس بار سالگرہ کے تحفے میں ضرور دینا، ایک عدد نیا جوڑا، جوتے اور گڑیا بھی ضرور لانا” بیوی اپنے خاوند کو چیزیوں کی لسٹ پکڑا کر بولی. خاوند نے لسٹ جیب میں رکھ کر کہا” آج کچھ پیسے ملنے ہیں شام کو سب کچھ لے آتا ہوں”. ” سنو، گڑیا رانی کی طبعیت کئی روز سے خراب ہے بخار اترنے کا نام نہیں لے رہی آج ڈاکٹر کے پاس لے جائیں یا کچھ دوائیں لے کر آئیں اور ہاں ان کے چپل بھی بہت بوسیدہ ہو چکے ہیں مرمت کروا کروا کر اب مرمت کے قابل بھی نہیں رہے ہیں اور ذرا جلدی آنا، فصل پکی ہے خراب ہو جائے گی اگر کٹائی نہیں کی. ہمارے پاس ہیں کیا؟ کل ملا کر یہی دو کھیت ہیں جو چند روز کی روزی روٹی کا وسیلہ ہیں”

بیوی بیمار گڑیا رانی بیٹی کے سر پر پانی میں بھیگا کپڑا رکھے بولی. خاوند سر جھکائے نکل گیا. ” ہاں بھئی، پیسے لے کر آئے ہو؟” پولیس آفیسر گھسے پٹے چپل پہنے کسان سے مخاطب ہوا. ” صاب جی، تھوڑے کم ہیں لیکن آپ فکر نا کریں فصل تیار ہے دو چار دن بعد ان میں سے کچھ بیچ کر بقیہ رقم لے آؤں گا بس کسی طرح سے میرا گھر بچائیں ایک ہی کمرے کا کچا چھت ہی تو سر ڈھانپنے کا آسرا ہے اگر یہ لوگ مجھ سے یہ بھی چھین لیں تو میں بیوی بیٹی کو لے کر کہاں جاؤں؟”
کسان کی آواز سسکیوں میں بند ہو گئی. ” ٹھیک ہے ٹھیک ہے اب تم جاؤ اور باقی رقم ایک دو دن میں پہنچانا” آفیسر نے حکم دیا.

یہ بھی پڑھئے:   بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی

ساتویں روز پٹاخے پھوڑے جا رہے ہیں غبارے اڑائے جا رہے ہیں اونچی آواز میں میوزک سنائی دے رہی ہے. سالگرہ کی مبارکباد دی جا رہی ہے. سالگرہ کے کیک اور پروگرام کی تعریفیں ہو رہی ہیں. "واہ رضیہ بہن، کیا سالگرہ منائی ہے” ایک مہمان بولی

"کیوں نہ ہو ہماری لاڈلی بیٹی کی سالگرہ جو ہے. بچوں کی تعلیم و تربیت اور زندگی کے سہولیات کی فراہمی والدین کی ذمہ داری ہے”
رضیہ نے انسانی حقوق کے علمبردار کی طرح اونچی آواز میں کہا تاکہ باقی مہمان بھی اس ذمہ داری سے آگاہ ہو سکیں. کسان اور اس کی بیوی دہاڑیں مار مار کر گڑیا رانی کی تازہ قبر پر رو رہی ہیں مگر ان کی آواز پٹاخوں اور میوزک کے شور میں دب گئی ہے.

Views All Time
Views All Time
272
Views Today
Views Today
1

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: