Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

سینکی ڈبل روٹی اور بھنے آلوؤں سے کینسر کا خطرہ

سینکی ڈبل روٹی اور بھنے آلوؤں سے کینسر کا خطرہ
Print Friendly, PDF & Email

برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیادہ سینکے ہوئے توس اور بھنے ہوئے آلوؤں کے روزانہ استعمال سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے.

فوڈ اسٹینڈرڈز ایجنسی، برطانیہ کے ماہرین نے تحقیق سے دریافت کیا ہے کہ اگر ڈبل روٹی کے توس اور آلو اس حد تک پکائے یا سینکے جائیں کہ ان کی رنگت بھوری (براؤن) ہوجائے تو ان میں ایکرائل امائیڈ نامی ایک مرکب کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو کینسر کی وجہ بن سکتا ہے.

البتہ اگر انہیں صرف اس حد تک سینکا یا پکایا جائے کہ وہ سنہری مائل رنگت کے رہیں تو اس سے ایکرائل امائیڈ زیادہ مقدار میں نہیں بنتا اور انہیں کھانا بھی صحت کےلئے محفوظ رہتا ہے.

آلوؤں کے علاوہ پودوں کی جڑوں میں اُگنے والی دوسری نشاستہ دار سبزیوں کے بارے میں بھی ماہرین کا یہی مشورہ ہے کہ انہیں بہت زیادہ نہ پکایا جائے ورنہ ان میں بھی ایکرائل امائیڈ کی مقدار ضرورت سے بڑھ جائے گی. چپس، کیک، کوکیز، سیریلز اور کافی میں بھی ایکرائل امائیڈ کی زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے یعنی ان کے استعمال میں بھی احتیاط برتنی چاہئے اور انہیں روزمرہ غذائی معمولات کا حصہ نہیں بنانا چاہئے.

Views All Time
Views All Time
215
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   پیپلز پارٹی کا سنٹرل پنجاب کے لیے ٹکٹوں کا اعلان
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: