Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

Home / Articles Posted by شازیہ مفتی

Blog Archives

بدلتی سوچ

بدلتی سوچ

پولیس کی وردی دیکھ کر پولیس والے کے کوئی ایکشن لیے بغیر ہی قانون کا نفاذ ہوجاتا تھا۔ پھر اچانک ایک ان دیکھا ہاتھ آیا اور پولیس والوں کی وردیاں اچک کر لے گیا۔ ان کی جگہ مینڈک اور مگر مچھ کی کھال سے قریب کسی رنگ کی سفاری سوٹ نما وردی نے لے لی۔ رعب اور دہشت تو نہ جانے کدھر گئی الٹا ڈاک بابو سے لگنے لگے۔ اب ڈاک بابو کا تو انتظار ہوتا ہے ڈرا تو نہی جاتا ناں۔ عوام زیادہ سے زیادہ کسی ایجنسی کے گارڈ سمجھی ہوگی۔ کئی پولیس والوں کو تو شاید خود بھی یقین نہی آیا۔ کچھ جھکے جھکے معطل شدہ سی چال چلتے نظر آنے لگے۔