Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

ارفع کریم کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے – عقیل عباس جعفری

by جنوری 14, 2017 بلاگ
ارفع کریم کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے – عقیل عباس جعفری
Print Friendly, PDF & Email

صرف 9 برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل امتحان پاس کر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی پاکستانی بیٹی ارفع کریم رندھاوا کی آج پانچویں برسی ہے ۔
دنیا کی کم عمرترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم 2 فروری 19955 ءکو پاکستانی صوبے پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد کے چک 4 ج ب ، رام دیوالی میں پیدا ہوئی تھیں۔
ارفع کریم نے سن دوہزار چار میں صرف 99 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ سرٹیفاییڈ پروفیشنل کا امتحان پاس کرکے دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی اسپیشلسٹ کا اعزاز حاصل کیا۔ جس کے بعد مائیکرو سافٹ کمپنی کے مالک بل گیٹس نے ارفع کریم کو خصوصی طور پر امریکہ بلا کر ان سے ملاقات کی تھی۔ارفع نے لاہور گرامر اسکول سے اے لیولز کیا تھا۔انہوں نے کئی انعامات بھی حاصل کیے۔ سنہ دو ہزار پانچ میں انہیں وزیر اعظم شوکت عزیز نے فاطمہ جناح گولڈ میڈل اور سنہ دو ہزار چھ میں صدر پرویز مشرف نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی اور سلام پاکستا ن یوتھ ایوارڈ عطا کیا تھا ۔
ارفع کریم کو 22 دسمبر 20111 کو کو مرگی کے دورے کے بعد طبیعت بگڑنے پر لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور 14 جنوری 2012 کی شب انتقال کر گئیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا اور حکومت پنجاب نے لاہور کے آئی ٹی پارک کو ارفع کے نام سے موسوم کردیا ۔
ارفع کریم فیصل آباد کے گاوں چک 44 ج ب ، رام دیوالی میں آسودہ خاک ہیں ۔

Views All Time
Views All Time
288
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   رائے کوٹ کے مینڈک !
Previous
Next

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: