فیصلہ مؤخر کرنے کی نواز شریف، مریم نواز کی درخواست مسترد

Print Friendly, PDF & Email

قلم کار (ویب ڈیسک) احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرینس کا فیصلہ مؤخر کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا۔ ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ آج جمعہ کو سنایا جانا ہے۔ مریم نواز اور نواز شریف ان دنوں لندن میں کلثوم نواز کی عیادت کے لیے موجود ہیں۔ ان کی طرف سے احتساب عدالت کو درخواست دی گئی تھی کہ فیصلہ کچھ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے اور ان کی واپسی کے بعد ان کی موجودگی میں سنایا جائے۔

اس درخواست پر احتساب عدالت نے آج صبح فیصلہ محفوظ کر لیا جو کہ ابھی گیارہ بجے سنایا گیا۔ احتساب عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے آج ہی فیصلہ سنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایون فیلڈ ریفرینس کا فیصلہ آج دن ساڑھے بارہ بجے سنایا جائے گا۔

دوسری طرف قانونی ماہرین فیصلہ نواز شریف کے خلاف آنے کی صورت میں ان کو ہونے والے سزا پر اظہار خیال کر رہے ہیں۔ قانونی ماہرین کے مطابق فیصلہ نواز شریف کے خلاف آنے کی صورت میں نیب قوانین کے تحت ان کو 14 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

آج صبح مریم نواز کے وکیل نے فیصلہ مؤخر کرنے کے لیے دی گئی درخواست کے حق میں دلائل دیے جس پر جج نے اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ لیکن گیارہ بجے فیصلہ کرتے ہوئے درخواست مسترد کر دی ۔ مریم نواز کے وکیل امجد پرویز کا کہنا ہے کہ درخواست مسترد کرنا عدالت کا اختیار تھا۔

Views All Time
Views All Time
167
Views Today
Views Today
2
یہ بھی پڑھئے:   ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی بھارت کے نام، پاکستان کو شکست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: