انوشکا نے اپنا واٹس ایپ نمبر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

Print Friendly, PDF & Email

بالی ووڈ میں فلموں کی تشہیر کے لیے مختلف طریقے آزمائے جاتے ہیں جس سے ان کے بزنس پر اچھا خاصا فرق پڑتا ہے یہی وجہ ہے کہ تشہیر کے لیے صف اول کے اداکار بھی کچھ نہ کچھ نیا کرتے ہیں اوراب انوشکا شرما نے ایک حیرت انگیزتشہیری مہم متعارف کرادی ہے۔

اداکارہ انوشکا شرما نے اپنا واٹس ایپ نمبرسوشل میڈیا پر شیئرکردیا ہے جس کے بعد ان کا نمبر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جب کہ ان کے نمبر پر مداحوں کے فون اور پیغامات کا تانتا بندھ گیا ہے۔

انوشکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا واٹس ایپ نمبر اپنی نئی آنے والی فلم ’’پھلوری‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں جاری کیا ہے جس سے اب وہ فلم کی تشہیر کے ساتھ اپنے مداحوں سے بھی ویڈیو کالنگ کے ذریعے رابطے میں رہیں گی۔

فلم ’’پھلوری‘‘انوشکا شرما کے ذاتی پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی  دوسری فلم ہے جسے 24 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس

Views All Time
Views All Time
321
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   کرپشن سکینڈل: سام سنگ کے سربراہ سے پوچھ گچھ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: