نرم گوشہ کن کے لئے ؟ – عبدالودود زاہد

Print Friendly, PDF & Email

Wadoodلوگ کہتے ہیں نرم گوشہ رکھئے
کن کے لئے ؟
تکفیری فکر کے حاملین کے لئے!
خوارج فسادیوں کے لئے !
ان خوارج کے لئے جنکو میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بدترین مخلوق کے لقب سے نوازا؟
انکے گندے ذہنوں اور غنڈوں کے لئے کہ جن کے کلمے پڑھنے،عبادات میں ماتھے رگڑنے کے باوجود میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دین سے خارج ہونے کا فتوی لگایا؟
جن کو میرے نبی نے دنیا میں ہی جہنم کے کتے ہونے کا اپنی زبان اطہر سے سرٹیفکیٹ عطا کیا؟
ان خوارج سے کہ جنہیں عاد و ثمود کی طرح کاٹنے کی خواہش سینے مین لئے میرے آقا صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے رخصت ہو گئے؟
ان خوارج سے کہ جن سے قتال، دنیا میں سب سے افضل قرار پایا حتی کہ کفار و مشرکین کی نسبت بھی اعلی قرار پایا؟
ان خوارج سے کہ جن کے ہاتھون مرنا شہداء میں سب سے اونچا درجہ شمار کروایا گیا؟
وہ خوارج جنہوں نے میرے ملک اسلامی پاکستان سمیت امت مسلمہ کو ہر مسلم ملک لہو لہان کر دیا؟
وہ خوارج جنہوں نے افغان طالبان کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ؟
وہ خوارج جو شامی مسلمانوں کی آزادی جب قریب پہنچی تو انکے خلاف محاذ کھول کر انہیں ہی کمزور کر دیا؟
وہ خوارج جنہوں نے اس لیبیا کو تباہ برباد کر دیا جس نے سب سے پہلے انہیں پناہ دی تھی ؟
وہ خوارج جنہیں کشمیر و فلسطین میں بہتا خون نظر نہیں آتا ؟
میں نرم گوشہ کن کے لئے رکھوں ؟
انکے لئے جن کے کرتوتوں نے صرف چند سال میں میری امت کے چھ ملک تباہ کر دئے ؟
جنہوں نے نیو ورلڈ آرڈر کو کندھا دے کر عالمی فورمز میں اسے برحق ثابت کیا ؟
جن کی گولیوں سے بھارت و اسرائیل تو محفوظ مگر امت کے لخت جگر، ہیرو اور دفاع کرنے والے سینے چھلنی ہین؟
میرے بچوں کی لاشیں
میرے جوانوں کا لہو
میرے بوڑھوں کی بزرگیاں
میری بہنوں کی دربدریاں
اس سب کے جو ذمہ دار ہیں، ان سے نرم گوشہ رکھوں؟
اور برے کون ؟
برے آج بھی وہ جو بچے کھچے مسلمانوں کی طاقت جمع کر رہے ہیں ، سٹیبیلٹی چاہتے ہیں ، قوت جمع کرنا چاہتے ہیں ،
مجھے لکھنے دو یہ اس دنیا کی بدترین مخلوق ہیں جو اس بچی کھچی قوت کو پارہ پارہ کرکے مسلم امہ کی امیدوں کے آخری محور کو بھی توڑنا چاہتے ہیں.
مگر اللہ اور اسکے رسول کا وعدہ سچ ہوچکا،ہو رہا ہے اور ہو کر رہے گا.
یہ دجال کے سگے ہیں، اسکے آنے تک اپنی دجالی صفات سے امت کو گھاؤ لگاتے رہیں گے،خون میں نہلاتے رہیں گے مگر یاد رکھنا،ہاں یاد رکھنا،یہ ہر بار یونہی کچلے بھی جاتے رہیں گے.
ان شاء العزیز

Views All Time
Views All Time
471
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   بابل کا آنگن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: