ہاتھی اور گدھا – عامر راہداری

Print Friendly, PDF & Email

aamir rahdariایک جنگل کا بادشاہ مر گیا ویسے تو جنگل میں اور بهی بہت سے جانور تهے لیکن اس جنگل میں قدوقامت کے لحاظ سے بادشا بنائے جاتے تهے ہاتهی اور گدها اس شرط پر پورے اترتے تهے فیصلہ یہ ہوا کہ ہاتهی اور گدهے کے درمیان ایک دوڑ کروائی جائے جو جیتے گا وہی بادشاہ تصور ہوگا یہ تماشا دیکهنے کے لیے باقی جانور بهی اکٹهے ہو گئے گدهے کو یقین تها کہ وہ یہ دوڑ جیت کر جنگل کا بادشاہ بن جائے گا اتنے ڈیل ڈول والا ہاتهی کہاں اس سے مقابلہ کر پائے گا گدهے کا موٹو یہ تها کہ وہ بادشاہ بن کر جنگل کے تمام جانوروں کا خیال رکهے گا مشکل اوقات میں تمام جانوروں کے آگے ہوگا اور اس جنگل کو سر سبز و شاداب رکهنے کے تمام اقدامات روا رکهے گا ہاتهی بهی مکمل طور پر تیار تها اور پُریقین تها کہ وہ گدهے کو دوڑ میں پیچهے چهوڑ دے گا ہاتهی کا موٹو یہ تها کہ وہ جنگل میں "غیر جانوروں” کا داخلہ بالکل بند کروا دے گا، جنگل میں جس جانور کا جو دل چاہے گا وہی کرے گا مطلب آزادی ہوگی. ہاتهی کے ساتھ صرف چند مکار قسم کے جانور ہی تهے جو چاہتے تهے کہ ہاتهی کی حکومت آئے اور مزے کریں لیکن گدهے کو تمام نرم دل رکهنے والے جانور حتٰی کہ لومڑیاں بهی ساتھ دے رہی تهیں ریس کا آغاز کتے کی بهونک سے کیا گیا ٹارگٹ یہ تها کہ اُس برگد کے بوڑهے درخت تک پہنچنا ہے جو صرف دور سے بس نظر آتا ہے جو پہلے پہنچے گا وہی بادشاہ ہوگا گدهے نے پہلی چهلانگ ماری اور یہ جا وہ جا، ہاتهی نے بهی قدم بڑهائے، بندر درختوں پہ ساتھ ساتھ چھلانگیں لگا کر گدهے کا حوصلہ بڑها رہے اور جیت کی خوشیاں منا رہے تهے ہاتهی بهی اپنے چند مکاروں کے ساتھ رواں دواں تها برگد کا درخت کافی دور تها گدها اٹهکیلیاں کرتا جارہا تها اور ساتھ ساتھ باقی جانوروں کی خوشی بهری آوازیں سن کر مسرور بهی تها ہاتهی کو بهی اس کے دوست آگے بڑهنے کے لیے "موٹی ویٹ” کررہے تهے ہاتهی کے آگے جو کچھ آرہا تها اسے روندے جارہا تها اسے کوئی پرواہ نہیں تهی اسے بس جیت سے غرض تهی دوڑ شاید اسی طرح چلتی رہتی لیکن گدهے کے سامنے اچانک ایک ندی آگئی اور گدها اپنی ازلی بزدلی کے باعث پانی میں نہ اتر پایا رستہ تلاشنا چاہا تو پتا چلا کہ ندی کئی میل لمبی ہے گدهے کے ساتھ ساتھ تمام جانور جو اس کا ساتھ دے رہے تھے ان کے منہ بهی اتر گئے ہاتهی بهی اتنی دیر میں سب کچھ رَوندتا رُوندتا پہنچ ہی گیا اور ندی کو آسانی سے پار کرکے دوسری جانب کهڑے برگد کے درخت کے پاس پہنچ کر سونڈ اوپر کرکے جیت کی خوشی میں ایک زوردار آواز نکالی. مکار جانور بهی ندی کی دوسری جانب جیت کی گهناؤنی مسکراہٹ لیے کھڑے تهے گدها ہار چکا تها گدهے نے اپنی گناہ گار آنکهوں سے بہت سے ساتھی جانوروں کو ہاتهی کی طرف جاتے ہوئے دیکها ایک غیرت مند بکری نے ہاتھی کی طرف جاتی ہوئی ایک لومڑی سے پوچھ ہی لیا

"ارے بی لومڑی ابهی تو تم گدهے کا حوصلہ بڑها رہی تهی اور ابهی ٹیم تبدیل کر لی”

ہم تو خود چاہتے ہیں کہ جنگل میں آزادی ہو جو چیز کھانے کا دل کرے وہی چیر پھاڑ کر کھا جائیں لے جاؤ اپنا گدھا اور اپنی سرسبز و شادابی….!!

لومڑی نے یہ کہہ کر لمبی چهلانگ لگائی اور "ہاتهی ہمارا بادشاہ” کا نعرہ لگا کر ہاتهی کی ٹیم میں گهس گئی…

سنا ہے گدھا اور اس کی ساتھی چند بھیڑ بکریاں آج تک ہاتھی کی جیت میں ندی کو قصوار ٹھہراتی ہیں

واللہ عالم بالصواب

امتحانی مشقیں
سوالنمبر 1: تمام سوالوں کے جواب دیں(دل کرے تو)

1: گدھا کیوں گدھا تھا..؟
2: بهیڑ بکریوں نے ہاتهی کا ساتھ کیوں نہ دیا..؟ اُن سے پوچھ کے بتائیں
3: برگد کا بوڑها درخت ندی کی دوسری طرف کیوں تها..؟
4: گدها جیت جاتا تو کون سا پہاڑ اکهاڑ لیتا..؟ نام لکهیں

سوالنمبر 2: مشکل الفاظ کے معانی لکهیں (اگر پتا ہوں توں)

گدها، بندر، ہاتهی، بکری، بهیڑ، لومڑی

سوالنمبر 3: خالی جگہ پر کریں (اگر ہے تو)

1 : گدها…….تها
2 : ہاتهی…..تها
3 : لومڑی….تهی

سوالنمبر 4: مذکر کے مونث اور مونث کے مذکر لکهیں، برائے مہربانی خود ڈهونڈ کر لکهیں

ختم شد

Views All Time
Views All Time
1841
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   ہم ،سوشل میڈیا اور گدھے والی باتیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

%d bloggers like this: