Skip to Content

Qalamkar | قلم کار

جہالت، ظلم اور ناانصافی کے خلاف برسرپیکار

آئیں بائیں شائیں

by اگست 23, 2016 بلاگ
آئیں بائیں شائیں
Print Friendly, PDF & Email

Farrukh-Abbasکم وبیش ایک سال قبل کا واقعہ ہے دفتر میں کچھ زیادہ کام نہ تھا میں اپنے شاطر موبائل ( سمارٹ فون ) میں قرآن پاک کی ایپلی کیشن کھول کر خاموشی سے تلاوت اور پرفصاحت عربی کا مزہ لے رہا تھا کہ ایک مولوی ہم دفتر میرے پاس رک کر دلچسپی سے قرآن پاک کی ایپ کو دیکھنے لگے اور اس کے کمالات جاننے لگے انہیں یہ بات بہت پسند آئی کہ موبائل فون میں پورا قرآن پاک محفوظ ہے اور جب چاہیں آپ جیب سے موبائل نکال کر فیض یاب ہو سکتے ہیں یہ ساری معلومات لیتے ہوئے مولوی صاحب کے چہرے سے مخصوص مذہبی تحکم و کرخت صورتی چند گھڑی کےلئے رخصت ہو گئی اور پرحیرت آور پرمسرت چہرے سے اس دلچسپ ایپ کو دیکھتے رہے خیر ساری جانکاریاں وصول کر لینے کے بعد یکایک ان کے چہرے کا مخصوص کرخت پن اور خشک مزاجی واپس لوٹ آئی اور انتہائی پر فتویٰ لہجے میں مخاطب ہوئے
برادر آپ اس موبائل کو لیٹرین میں نہیں لےکر جا سکتے ایسا کرنا فعل حرام ہے
میں حیرانی سے مولانا کا منہ تکتے ہوئے استفساری کیوں کہہ بیٹھا
مولانا مجھے سمجھاتے ہوئے بولے جناب اس موبائل میں قرآن پاک محفوظ ہے اس لیئے ٹائلٹ میں لے جانا شدید بے حرمتی اور توہین ہوگی
عرض کیا.. جناب مولانا قرآن پاک کی کوئی ایک آدھی سورت تو آپکو بھی یاد ہو گی ..بولے الحمداللہ میں حافظ قرآن ہوں
میں نے بھی پرفتویٰ لہجہ اپناتے ہوئے کہا مولانا آپ کا بھی لیٹرین میں جانا شدید گستاخی اور حرام اعظم ہے کہ آپکے سینے میں بھی سالم قرآن پاک محفوظ پڑا ہے
مولانا نے اور تو کچھ نہ کہا بس میری جہالت کم عقلی کم علمی اور دین سے دوری کو میرے لیے باعث تباہی قرار دیا اور میری مونچھوں کو انتہائی غیر شرعی قرار دینے کےبعد سامنے لگے ایک خاتون کے پوسٹر کی طرف پیٹھ کر کے بیٹھنے کی نصیحت کرتے ہو لیٹرین میں چلے گئے نیک گمان ہے کہ جاتے جاتے بیت الخلا میں داخلے کی دعا شریف بھی پڑھ رہے ہوں گے میں نے بھی اپنا بکھیڑا سمیٹا اور دفتری کام کی طرف متوجہ ہو گیا

Views All Time
Views All Time
1606
Views Today
Views Today
1
یہ بھی پڑھئے:   ایسا کیوں ہوتا ہے
Previous
Next

One commentcomments3

  1. بہت خوبصورت تحریر ہے۔ مزاح اور لطف کا امتزاج اچھا ہے۔واقع نویسی اچھی کی ہے۔پر لطف اور مختصر تحریر۔ جاوید بیگ

  2. مریم زیدی

    بہت خوب. . . عمدہ تحریر فرخ بھائی ?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

%d bloggers like this: